بجلی بحران ،پاکستان کی تین بڑی پاور کمپنیوں سمیت 16 پاور پلانٹس بند ہوگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی تین بڑی پاور کمپنیوں سمیت 16 پاور پلانٹس بند ہوگئے، ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بحران مزید سنگین ہو جانے کا خدشہ، تیل کی عدم فراہمی اور ترسیل میں بدانتظامی کی وجہ سے پاور کمپنیوں نے پلانٹ بند کر دیے۔ دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث لوڈشیڈنگ بھی بے قابو ہو گئی۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10گھنٹوں تک جا پہنچا ہے ،

دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیئے، وولٹیج کی کمی سے بھی الیکٹرانکس اشیاء کے جلنے کی اطلاعات ہیں۔توانائی کے ماہرین نے خبردار کیاکہ گیس، تیل اورکوئلے کی کمی دور نہ کی تو لوڈشیدنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں پریشان کن ہیں، فوری بجلی بچت کی حکمتِ عملی نہ اپنائی گئی تو لوڈشیدنگ سے چھٹکارا ملناممکن نہ ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button