اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے،راناثناء اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کوشرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔دوروز قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ خونی فساد دم دبا کر بھاگ گیا ، مہنگائی کا طوفان لانے والے اب عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں ،

11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ذمہ داری مجھے دی ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باس ، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر دونوں میدان سے بھاگ گئے ، دھمکیاں دینے والے اب منتیں ، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں ۔قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اتحادی جماعتیں زور لگالیں دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟ عمران خان گھر میں بیٹھ جائے تو یہ 11 جماعتیں ایک مہینے بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں ، مہنگائی کے طوفان پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی ، ملک وہاں پر پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے ۔فسادی جتھے کے ہاتھوں ملک کویرغمال نہیں بننے دیں گے اور کسی لانگ مارچ، جلوس کواسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کے جان ومال کی تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے اور ادارے امن وامان ہرصورت یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ فسادی جتھے اورشرپسند عناصرکے ہاتھوں ملک کویرغمال نہیں بننے دیں گے اور کسی فسادی لانگ مارچ، جلوس کواسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button