مسلسل دوسری روز پاکستانی روپے کی قدر میں واضح بہتری،ڈالر سستا ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلسل دوسری روز پاکستانی روپے کی قدر میں واضح بہتری، ڈالر کی قیمت 199 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی، سعودی ریال بھی سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کا شروع ہونے والا سلسلہ رواں کے دوران بھی جاری ہے۔ رواں کاوباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں واضح اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 199 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 199 روپے 06 پیسے سے کم ہو کر 198 روپے 46 پیسے ہو گئی۔جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 197.7 روپے اور قیمت فروخت 199.6 روپے رہی۔ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالے کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 52.91، اماراتی درہم 54.03، کویتی دینار 648.79، عمانی ریال 515.47، بحرینی دینار 526.40 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 250.23 روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43078.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورےکاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.09 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 12 کروڑ 24 لاکھ 72 ہزار 161 شیئرز کا لین دین ہوا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے، اسی باعث کرنسی مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button