جس نے بھی مراسلہ بنایا اور پلاننگ کی اس نے عمران کو ہیروبنادیا ،ورنہ ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے ، شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس نے بھی مراسلہ بنایا ہے اس نے عمران خان کو ہیرو بنا دیا ہے ورنہ ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ جس نے بھی یہ مراسلہ بنایا ہے اس نے عمران خان کی خدمت کی ہے ۔ شیخ رشید کہہ رہے ہیں جس نے یہ مراسلہ ڈرافت کیا ہے ، پلاننگ کی ہے ، اس نے عمران خان کو ہیرو بنا دیا ہے ورنہ ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے ۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران اپنی جیب سے ایک مبینہ خط نکالا اور اْسے لہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متحدہ اپوزیشن ایک ‘بیرونی سازش’ کے ذریعے اْن کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ خط اس مبینہ سازش کا ثبوت ہے۔جلسے کے بعد انھوں نے متعدد مواقع پر بارہا یہ دعویٰ کیا کہ اس مراسلے کے مطابق ایک امریکی سفارتکار نے پاکستانی سفیر سے ایک سرکاری ملاقات کے دوران مبینہ طور پر یہ کہا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تو پاکستان کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button