پاکستان جہاں کھڑا ہے ججز اور وکلاء کا بڑا امتحان ہے‘ عمران خان کا وکلاء کنونشن سے خطاب

پشاور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے‘ میں اس امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کروں گا ، پاکستان میں فوری طور پرصاف شفاف الیکشن کرائے جائیں ، پاکستان جہاں کھڑا ہے ججز اور وکلاء کا بڑا امتحان ہے ، چاہتا ہوں وکلاء برادری میرا ساتھ دے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اس قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آپ نے ملک بچانے کو جہاد سمجھنا ہے، جمہوریت کی اخلاقیات ہوتی ہیں ،

پاکستان میں سب حکومتیں کرپشن کے الزامات کے تحت گئیں ، ہماری حکومت پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، 2022میں ملک کی گروتھ 6 فیصد تھی ، ہماری حکومت میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر گئیں ، کرونا کے حوالے سے سب سے بہتر اقدامات ہم نے کئے ، کورونا کے بعد سب سے زیادہ روز گار ہماری حکومت نے دی ، پاکستان کورونا کے خلاف اقدامات کرنے میں ٹاپ 5 ملکوں میں تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی، جو مراسلہ امریکا سے آیا اس میں واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے ، ڈونلڈ لو ہمیں دھمکی دیتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، جن کھلاڑیوں نے سازش کرکے حکومت گرائی ان کا خیال تھا مٹھائیاں بٹیں گی لیکن عوام کے باہر نکلنے پر سازش کرنیوالے کھلاڑی بھی دنگ رہ گئے کیوں کہ کبھی پاکستان کی سڑکوں پر اس طرح عوام نہیں نکلے ، آج ہم کھڑےنہ ہوئےتوآئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ 62 سال پاکستان فوجی آمروں اور 2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے ، میرا دور حکومت صرف ساڑھے3سال چلا ہے، میں کسی سے کوئی جنگ نہیں چاہتا ، ہندوستان نے کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کی ، ہندوستان کبھی اجازت دےگا

کہ امریکا جا کر وہاں ڈرون حملہ کرے؟ ہم نے امریکہ کی جنگ لڑی انہوں نے شکریہ تک ہمیں نہیں کہا ، رچرڈ آرمٹیج نے پرویز مشرف کو دھمکی دی تھی، پرویز مشرف میں جرات نہیں تھی کہ امریکا کو انکار کرے ، مجھ سے سوال ہوا تو میں نے کہا امریکا کو کیوں بیس دوں؟ امریکا کو کہا تھا امن میں ساتھ دیں گے جنگ میں نہیں۔ سابق وزیر اعطم نے کہا کہ شریف خاندان مافیا ہے ، ان کا سپریم کورٹ نے سیسیلین مافیا کا نام ٹھیک رکھا ہے ، بےنظیر کی انہوں نے تصویریں پھینکی تھیں ، انہوں نے لوگوں کو مارا،35ہزار شیلنگ کی، انہوں نے ایسے شیل استعمال کئے جو دہشتگر وں کیلئے ہوتے ہیں ، مرغی کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہے جب سے حمزہ شہبازوزیراعلیٰ بنا ہے ، جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا ، جو ملک طاقت ور مجرموں کو کٹہرے میں لے آتا ہے وہ ترقی کر جاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button