پیچ اپ کرادو،عمران خان کی بذریعہ ملک ریاض، آصف زرداری کو پیغام پہنچانے کی آڈیوسامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈٖیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بذریعہ ملک ریاض ، آصف زرداری کو پیغام پہنچانے کی آڈیو سامنے آگئی، ملک ریاض نے آصف زرداری کو فون کیا، جس میں کہاکہ خا ن کے مجھے بڑے میسجز ہیں پیچ اپ کرا دو، جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب امپاسیبل ہے نا۔جیو نیوز کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفون پر مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آئی ہے، آڈیو کے مطابق ملک ریاض نے سابق صدر آصف زرداری کو فون کیا، ہیلواسلام علیکم سر، جس پر آصف زرداری نے جواب دیا وعلیکم السلام خیریت؟

ملک ریاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سربس بتانا تھا میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا،باتیں آپ کے ساتھ کرنی ہیں آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی خان کے مجھے بڑے میسجز ہیں کہ پیچ اپ کرا دو، آج تو اس نے مجھے بڑے ہی میسجز کیے۔جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب امپاسیبل ہے نا۔ اس پر ملک ریاض نے کہا کہ بس ٹھیک ہے میں نے کہا میں آپ کو بتا دوں۔ یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسوں اور پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کو انتہائی برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button