عامر لیاقت کا بشریٰ، طوبہ اور دانیہ کے لیے ایک ہی پیغام

کراچی(نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی سابقہ بیوی بشریٰ اقبال، طوبہ اور دانیہ شاہ کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے گذشتہ روز انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں کے ہمراہ تصاویر شئیر کیں۔عامر لیاقت نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری میں لکھا کہ ’ تم تینوں سے تو واللہ اللہ پوچھے گا، ہمیشہ کے لیے اللہ حافظ‘۔عامر لیاقت کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ عامر لیاقت کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ عامر لیاقت محض

سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے اس قسم کی حرکات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں تین شادیوں میں ناکام ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی چوتھی شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے عامر لیاقت حسین سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے ناصرف ان پر سنگین الزامات لگائے بلکہ ان کی نازیبا ویڈیوز بھی لیک کیں جس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی دونوں سابقہ بیویوں بشری اور طوبہ اور موجودہ بیوی دانیہ سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔اب سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود ہے۔ ٹک ٹاک ویڈیو کے ڈائیلاگز کچھ اس طرح کے ہیں کہ جس میں عامر لیاقت خاتون سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں آج تک ان کے جیسی خاتون نہیں ملی۔ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ عامر لیاقت، اس خاتون سے چوتھی شادی کریں گے۔دوسری جانب عامر لیاقت کی جانب سے ویڈیو پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے اور ان کے ٹک ٹاک اکانٹ پر بھی یہ ویڈیو موجود نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button