الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو پورے ملک میں لاک ڈاؤن کردیں گے، زلفی بخاری کا بی بی سی کو انٹرویو

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق مشیر زلفی بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو پورے ملک میں لاک ڈاؤن کردیں گے، ہم نے دکھا دیا کہ ہم پورا ملک بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، 6 روز میں مقصد پورا نہ ہوا تو اسلام آباد، لاہوراور کراچی کو بند دیں گے۔ انہوں نے بی بی سی کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ تحریک انصاف نے اس بات دکھا دیا ہے کہ ہم میں اتنی صلاحیت ہے کہ پورا ملک بند کر سکتے ہیں۔عمران خان انٹرنیشنل لیڈر ہے وہ سجھوتا کرسکتا ہے لیکن مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا،

عمران خان کے سامنے مقصد الیکشن کی تاریخ لینا ہے، اس مقصد کو حاصل کریں گے، 6 روز میں اگر یہ مقصد پورا ہوجاتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام اور سیکیورٹی فورسز کو دیکھا سب بھائی بھائی آپس میں لڑیں گے تو انہوں نے چھ روز کی ڈیڈلائن دے دی ۔کیونکہ اگر نقصان ہوتا تو زرداری اور شریفوں کو فائدہ ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہر چیز میں ملوث نہیں کرنا چاہیے، اسٹبشلمنٹ نے کل بڑا نیوٹرل کردارادا کیا، فوج صرف آرٹیکل245 کے تحت سرکاری اور پبلک پراپرٹی کی حفاظت کیلئے بلائی گئی تھی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اگر چھ روز میں الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو ان کو شہروں کو بند کریں گے جن پرملکی معیشت کا انحصار ہے،اس بار لاہور، کراچی اور اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کریں گے۔مزید برآں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےپشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے اپنی قوم کا خیال نہ ہوتا اور میں وہاں بیٹھ جاتا تو بہت خون خرابہ ہونا تھا، نفرتیں بڑھنی تھیں لیکن پولیس بھی ہماری ہے اس لیے ہم نے اپنے ملک کی خاطر فیصلہ کیا. سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی نہ سمجھے کہ میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل ہوئی ہے حکومت کو 6 روز دے رہا ہوں اگر انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے کیونکہ اس بات ہماری تیاری نہیں تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button