عمران خان کی مردان میں جان کی بازی ہارنے والے کارکن کے گھر آمد، سید احمد جان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا

مردان(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مردان میں شہید کارکن کے گھر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران شہید ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن سید احمد جان کے گھر گئے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں اپنی اور تحریک انصاف کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے جب کہ تحریک انصاف کے دیگر

رہنماؤں اور صوبائی وزراء نے بھی شہید کارکن سید احمد جان کے گھر جاکر ان کے ورثاء سے تعزیت کی۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہید کارکنوں کے اہلخانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا ، اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد سے ہمارے دو کارکن شہید ہوگئے ، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے پرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد سے جاِمِ شہادت نوش کرنے والے اپنی جماعت کے 2 کارکنان فیصل عباس چوہدری (لاہور) اور سید احمد جان (مردان) کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتا ہوں ، اپنے دونوں شہداء کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری تحریک انصاف اٹھائے گی ۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی چوک میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے ، دنیا میں ایسی کون سی جمہوریت ہے جہاں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی اور مظاہرین کو آنسو گیس کی شیلنگ ، پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، میں اپنی عدلیہ اور سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کا شکریہ کہ حکومت کی جانب سے ہمارے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا انہوں نے نوٹس لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button