دشمن کچھ لوگوں کو خرید کر پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے ، وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ہم پر ہائیبرڈ وار مسلط کرنا چاہتے ہیں ، اب دشمن نے اپنی چال بدلی ہے وہ فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ آج دنیا ایک نئی جنگ کی طرف دھکیلی جا رہی ہے ، دشمن کی چال ہے لسانی اور مذہبی بنیادوں پر بھائی کو بھائی سے لڑوانا ہے ، پاکستان میں کچھ لوگوں کو دشمن خرید کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے ، گزشتہ سال دشمن کو مہم جوئی پر جواب دیا گیا ۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم کے سبب پورے خطے کے امن و امان

کو داؤ پر لگا رہا ہے ، نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا، وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر کی صورتحال دنیا بھر کے سامنے رکھیں گے اور عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروائیں گے ،پاکستان، مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ان کا جائز حق، حق خود ارادیت انہیں مل نہیں جاتا ۔تفصیلات کے مطابق خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا چھٹا اجلاس وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت، وزارتِ خارجہ میں منعقد ہواجس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری ، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر ، سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button