20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔نجی ٹی وی نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب گھی مینوفیکچرز نے ایک کلودرجہ دوم گھی کی قیمت میں 5

روپے اور ایک لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔جس کے بعد پرچون سطح پر درجہ دوم گھی کی قیمت 500 روپے سے بڑھ کر 505 روپے کلو ہو گئی ہے۔495 روپے والا گھی اضافے سے 500روپے کلو اور485 روپے کلو والا گھی 490 روپے کاہو گیا۔درجہ دوم کوکنگ آئل10روپے اضافے سی518 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ۔ پرچون سطح پر درجہ دوم آئل520 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے ۔نئی قیمتوں کا فوری اطلاق کردیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button