نہ امریکی سازش یاد رہی اور نہ میرجعفروں میرصادقوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا، خون پیا آگ لگائی اور ڈریکولاکو نیند آئی،پرویز رشید

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء پرویز رشید نے کہا ہے کہ یسین ملک کو عمرقید کی سزا ہوتے ہی خود بنی گالہ سونے چلے گئے، نہ امریکی سازش یاد رہی اور نہ میرجعفروں میرصادقوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا، خون پیا، آگ لگائی اور ڈریکولا کو نیند آئی ۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جہاد کہا، فساد کیا۔فرار کو وقفہ کہا،امریکی سازش کو ختم کرنے نکلے اور یسین ملک کو عمر قید کی سزا ہوتے ہی سازش کو جاری رہنے کی مہلت عطا کرکے بنی گالہ سونے چلے گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ سازش یاد رہی نہ

میر جعفروں اور میر صادقوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا۔ خون پیا، آگ لگائی اور ڈریکولا کو نیند آئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لاہورسے پی ٹی آئی رکن سے اسلحہ برآمد کیا گیا وہ کدھر لے جایا جا رہا تھا ، لاہور میں پولیس اہلکار پر گولی چلائی گئی ، عدلیہ اوراداروں کوکس طرح بدنام کیاجارہاہے ، گزشتہ روز سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہم میں سےکسی نےایک لفظ نہیں کہا ، عدلیہ حق میں فیصلہ دے تو یہ خوش نہ دے تو تنقید کرتے ہیں ، سابق حکومت نے معیشت کابیڑہ غرق کردیا ، اب جب ہم معیشت درست کررہےہیں تو جلاو گھیراو کا پیغام دیاگیا ، کیا دوبارہ دھرنوں اورفتنہ وفسادکی ضرورت ہے؟ تاریخ کو اگر دوبارہ دہرانے دیا گیا تو ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ، ہم محنت کرکے اس معیشت کو بچانا چاہتے ہیں ، ملک میں ہچکولے کھاتی معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جومعاہدےستمبر 2014 میں ہونے تھے وہ دھرنے کی وجہ سے مؤخر ہوئے ، اتحادیوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیایہ ایوان اس طرح کاموں کی اجازت دےسکتی ہے ، ہم نے ماضی کو نہیں دہرانا ،ملک کو معاشی طور پر آگے لے کر جانا ہے ، ہم سیاست دان ہیں ،تلخیاں ہوتی

ہیں،تحمل کا مظاہرہ کرناچاہیے ، پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے، تمام اداروں نے پارلیمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ، تمام ادارے پارلیمان سے پروان چڑھتے ہیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا بل پاس کرکے شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی، 10 اپریل 2022 تاریخ ساز دن تھا، پہلی بارآئین وقانون کے مطابق عدم اعتماد کی قرارداد کامیاب ہوئی، آئین کے مطابق عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور آئینی حکومت وجود میں آئی ، کیا کسی جماعت کو بدامنی پھیلانے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button