انتہائی افسوسناک واقعہ، اسکول وین گہری کھائی میں جاگری، کئی بچے لقمہ اجل بن گئے

ایبٹ آباد( نیوز ڈیسک ) ایبٹ آباد میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 بجے جاں بحق ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے پنڈ کرگو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اسکول وین تیزی رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے نتیجے میں 12 بچے زخمی بھی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امداد کاموں کا آغاز کر دیا تھا تاہم دشوار گزار اور تنگ راستوں کے باعث ریسکیو میں مشکلات درپیش آ گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فوری طور پر جاں بحق بچوں کی عمر اور ناموں کا تعین نہ ہو سکا۔واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔دو دونوں میں یہ ایبٹ آباد میں پیش آنے والا دوسرا ٹریفک حادثہ ہے۔گلیات کے علاقہ کالی مٹی بگنوتر کے مقام پر مہران گاڑی کھائی میں گرنے سے پی ایس آئی احسن خان جاں بحق ہو گئے تھے۔گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے ایبٹ آباد پولیس کے پی ایس آئی احسن خان کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز ایبٹ آباد میں ادا کر دی گئی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان، ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید، ایس پی ٹریفک قمر حیات خان سمیت کثیر تعداد میں پولیس افسران اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے جاں بحق ہونے والے پولیس آفیسر کے ورثا سے ملاقات کی، ان کو حوصلہ دیا اور انہیں محکمہ پولیس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔بعد ازاں ان کی میت ان کے آبائی گاؤں لنگرہ روانہ کر دی گئی جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گلیات کے علاقہ کالی مٹی بگنوتر کے مقام پر مہران کار گہری کھائی میں گرنے سے ایبٹ آباد پولیس کا پی

ایس آئی احسن خان موقع پر جاں بحق اوردیگر ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق احسن تھانہ کینٹ میں تعینات تھا، احسن کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی اور اس کا تعلق حویلیاں لنگرا سے بتایا جاتا ہے۔ وہ 2017میں خیبر پختونخوا پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button