عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی کو سہولت کاری دینے کا تاثر پیدا ہوا،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی کو سہولت کاری دینے کا تاثر پیدا ہوا،عدالت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے ایگزیکٹیو کی امن وامان بر قرار رکھنے کی پالیسی کو غیر مؤثر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی کو سہولت کاری دینے کا تاثر پیدا ہوا تاہم اب اس پر عدالت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ وعدوں سے انحراف پر پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف توہینِ عدالت کی کاروائی شروع کرے اور سپریم کورٹ اپنی نگرانی اور اپنی مدعیت میں ان بلوائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے تاکہ آئین اور قانون کے تقاضے پورے ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتِ عظمی کی طرف سے پی ٹی آئی کو سہولت دینے کا تاثر زائل ہو ورنہ پاکستان کی تاریخ کا یہ فساد اور بلوے کا تاریک اور سیاہ باب ہمیشہ سپریم کورٹ کی طرف منسوب رہتے ہوئے اس کے وقار میں کمی کا سبب بنتا رہےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں