تحریک انصاف کو دھرنا دینے دیا جائے، نوازشریف کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اس کے حال پر چھوڑدیا جائے، تاہم ان کو دھرنا دینے دیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن کی پاکستان میں موجود قیادت نے پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ

کیا اور پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے حوالے سے بتایا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے قائدین کو تحریک انصاف سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو اس کے حال پر چھوڑدیا جائے، تاہم ان کو دھرنا دینے دیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button