چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنا، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں،شاہد آفریدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیخلاف حکومت کے کریک ڈاون پر شاہد آفریدی کی جانب سے تنقید۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر ردعمل دیا ہے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ جمہوریت ایک روئیے کا نام ہے۔طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔

خدارا، اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔ دوسری جانب چئیرمین تحریک انصاف کا کنٹینر اسلام آباد ٹول پلازہ سے آگے بڑھ گیا ہے۔اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بتایا کہ ہمارا مارچ ڈی چوک کی جانب گامزن ہے، راستے میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تحریک انصاف کے کارکنوں نے راستے میں موجود تمام رکاوٹیں ہٹا دیں۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ سے آنے والا طویل قافلہ اسلام آباد ٹول پلازہ کو کراس کر کے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہو رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button