ڈی چوک میں صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو گئی، پولیس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر شیلنگ شروع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی چوک میں صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو گئی، پولیس نے ایک مرتبہ پھر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی، مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ دوسری جانب چئیرمین تحریک انصاف کا کنٹینر اسلام آباد ٹول پلازہ سے آگے بڑھ گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بتایا کہ ہمارا مارچ ڈی چوک کی جانب گامزن ہے، راستے میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تحریک انصاف کے کارکنوں نے راستے میں موجود تمام رکاوٹیں ہٹا دیں۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ سے آنے والا طویل قافلہ اسلام آباد ٹول پلازہ کو کراس کر کے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہو رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان ڈی چوک سے چند کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔اس سے قبل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی

جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں ہوگا تحریک جاری رہے گی، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک پہنچ رہا ہے۔پولیس نے پُرامن احتجاج پر ظالمانہ شیلنگ کی ہے، امپورٹڈ حکومت سے الیکشن کی تاریخ لینے تک احتجاج جاری رہے گا، ڈی چوک پہنچ رہا ہوں، پاکستانیوں آپ بھی پہنچیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی والے ڈی چوک پہنچنےکی پوری کوشش کریں۔انہوں نے ٹویٹر پر لانگ مارچ میں شامل قافلے کی فوٹیج بھی جاری کی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔ اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتاہے نہ ہی ہمارے مارچ کا رستہ روک سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button