اپنی تقریروں میں علامہ اقبال کے شعر پڑھنے والوں نے جسٹس ناصرہ اقبال کے گھر بھی دھاوا بول دیا،چودھری پرویزالٰہی

لاہور(نیوز ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آزادی لانگ مارچ معیشت کو بچانے کیلئے ضروری ہے، عمران خان کا بیانیہ ہے کہ ملک کو باہر سے چلایا جا رہے ہیں ہم عمران کے ساتھ تھے اور انشاء اللہ رہیں گے، آرمی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہر آفت، زلزلہ و مصیبت اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں پیش پیش رہتی ہے، تنقید کے باوجود وہ اپنا کام کر رہے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، نوازشریف، شہبازشریف نے ہر برے کام کی ابتدا کی، اپنی تقریروں میں علامہ اقبال کے شعر پڑھنے والوں نے جسٹس ناصرہ

اقبال کے گھر بھی دھاوا بول دیا، بطور کسٹوڈین آف دی ہائوس میرا فرض ہے کہ میں ارکان پنجاب اسمبلی کے بنیادی حقوق کی حفاظت کروں، رانا ثناء اللہ اور موجودہ آئی جی سب وہی ہیں جنہوں نے ماڈل ٹائون میں قتل عام کیا، حاملہ خاتون کی چیخیں ساتویں آسمان تک پہنچی ہیں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بہترین سیاستدان ہیں، ہمارے ان سے گھریلو تعلقات ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بطور کسٹوڈین آف دی ہائوس میرا فرض ہے کہ میں ارکان پنجاب اسمبلی کے بنیادی حقوق کی حفاظت کروں، جن ایم پی ایز کے گھروں پر پولیس چھاپے مار رہی ہے وہ ان کی ویڈیو بنا لیں، ان ویڈیوز کو اسمبلی کے اندر اور عدالتوں میں بنیادی حقوق کی پامالی کو سبوتاژ کرنے کے طور پر پیش کیا جائے گا، ایم پی اے راشدہ خانم کو ماڈل ٹائون سے زبردست حراست میں لیا گیا۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ماڈل ٹائون قتل عام میں ملوث کردار ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں، ان لوگوں کے ہاتھ پہلے ہی خون سے رنگے ہوئے ہیں یہ پھر خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان، ن لیگ اور گلو بٹ جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی لانگ مارچ اب رکنے والا نہیں، جعلی حکمرانوں کی طرف سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پر امن احتجاج کو ظالمانہ طریقے سے روکنا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی نااہلی ثابت کرتا ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور پنجاب کی انتظامیہ

گرفتاریوں سے کارکنوں کو ہراساں نہ کریں، پنجاب کے تمام اضلاع کی پرانسپورٹ اور راستوں کی بندش سے عوامی جذبات کو نہیں روکا جا سکتا، کارکن ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے بدحواس ہو چکی ہے، سب سٹیک ہولڈرز جان چکے ہیں کہ یہ جعلی کمپنی چلنے والی نہیں، حمزہ شہباز کی حکومت آئینی طور پر ختم ہو چکی، ان کے احکامات غیر قانونی ہیں، پنجاب کی پولیس اور انتظامیہ حکومت کی آلہ کار نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہی وفاقی سطح پر موجودہ بحران تحلیل کرنے کا وا حد راستہ ہیں اور یہی عمران خان

کا بنیادی مطالبہ اور اسلام آباد کی طرف ان کے آزادی لانگ مارچ کا مقصد ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کیلئے آ رہے ہیں جو ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے اشارے پر پنجاب پولیس رات کو پرامن شہریوں کے گھروں میں سیڑھیاں لگا کر داخل ہو رہی ہے، گھروں کی دیواریں پھلانگ رہی ہے، گھروں کے دروازے توڑ رہی ہے، پولیس گلبرگ میں علامہ اقبال کی بہو جسٹس ناصرہ جاوید ا قبال کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا، جسٹس ناصرہ جاوید اقبال لاہور ہائیکورٹ کی معزز جج رہ چکی ہیں اور سیاست

میں بھی نہیں ہیں، علامہ اقبال کے گھر پر چھاپہ اور ان کے اہل خانہ سے بدسلوکی پر پوری قوم بہت دکھی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز دونوں باپ بیٹا اپنی تقریروں میں علامہ اقبال کے شعر تو بہت پڑھتے ہیں لیکن آج انہوں نے ان کے گھر کو بھی نہیں بخشا۔ قبل ازیں چودھری پرویزالٰہی نے آزادی لانگ مارچ روکنے کیلئے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور پولیس دہشت گردی کی سخت مذمت کی اور کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے سابق وفاقی وزراء حماد اظہر، صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود، سابق صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چودھری سعدیہ سہیل رانا ایم پی اے سے ٹیلیفون رابطہ کیا اور ان کے گھروں پر پولیس دہشت گردی کو جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button