جہلم میں کارکنان تیار رہیں،میں کل خود ریلی کی قیادت کروں گا،فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم میں کارکنان تیار رہیں،میں کل خود ریلی کی قیادت کروں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام لیڈرشپ ،ایم پی ایز کل صبح ساڑھے10 بجے جادہ چوک پہنچیں،جہلم کے پل سےتمام رکاوٹیں ہٹا دیں گے،کشمیر، گوجرانوالہ اور جہلم کی ریلی لے کر اسلام آباد پہنچیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے بزرجمہروں کا یہ حال ہے کہ آزادی مارچ کل ہے اور ان مہا عقلمندوں نے پورا ملک آج بند کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پشاور سے کراچی اور لاہور شہر مکمل

بند کر دئیے گئے ہیں جی ٹی روڈاور موٹروے پر میلوں لمبی لائینیں لگ گئ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنی ذمہ داری ادا کرے اور آئین کے آرٹیکل 14 اور 15 کے حقوق نافذ کریں۔رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلے عوام کو جتھا کہنا عوام کی توھین ہے، عوام کے بارے ایسی اصلاحات استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں۔ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنر بالخصوص لاہور بار، فیصل آباد بار، سرگودھا بار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے فاشسٹ حکومت کی پنجاب میں غیر قانونی ایکشن کی مذمت کی انشاللہ جبر کا یہ موسم عارضی ہے عوام کی حکومت جلد طلوع ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button