پناہ کی عوام کے لئے خدمت کے 38سال مکمل، سالگرہ کااہتمام، تمام ممبران کی بھرپورشرکت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی نے کہاکہ پناہ ایک ایسوسی ایشن ہی نہیں،بلکہ ایک مثبت تحریک کانام ہے،38سال قبل عوام کوصحت سے متعلق آگہی دینے کے جس سلسلہ کاآغازکیاگیاتھا،وہ آج بھی اپنی کامیابی کے سفرپررواں دواں ہے،پناہ کامقصد ہی اپنے ملک کی عوام کوبیماریوں سے بچانا،سادہ زندگی بسرکرنے کی تلقین کرنااوروطن عزیز کوخوشحال بناناہے۔انھوں نے یہ بات پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کی 38ویں سالگرہ کی پروقارتقریب میں کہی،جو راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کی 38سالگرہ کی تقریب صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی،پیٹرن پناہ جنرل (ر) اشرف خان،جنرل(ر) کمال اکبر،میجرجنرل آصف علی خان،سابق وفاقی محتسب فیاض احمد رانجھا،ڈاکٹرعبدالقیوم اعوان،سکارڈن لیڈر غلام عباس،مرتضٰی برہانی،ڈاکٹرمسعود راجہ،چیئرپرسن این ڈی اواورجنرل سیکریٹری وویمن ونگ پناہ تحسین فواد،شکیلہ صابر،رخسانہ نازی،تنویرنصرت،پروفیسرراشدسدھو،سینیئر صحافی نذیر تبسم،تنویرسالک،ادکار خواجہ مسعودسمیت پناہ کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن اورآفتاب اقبال نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔تقریب میں صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی نے پناہ کے ممبران کاشکریہ اداکیااورکہاکہ آپ سب کے اتفاق اورکاوشوں کے نتیجہ میں پناہ اپنی کامیابی کے 38سال مکمل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،یہ کاوشیں جاری رہنی چاہیں۔پناہ کے ممبران نے کہاکہ ہم پہلے سے زیادہ لگن اورمحنت سے عوامی خدمات سرانجام دینگے،عوام کوبیماریوں سے لڑنے کے لئے شعور اجاگرکرنے کی جدوجہد جاری رہے گی۔تقریب کے اختتام پرپناہ کی کامیابی کے لئے دعاکی گئی اورکیک کاٹاگیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button