عمران خان کے حکم پر 25مئی اسلام آباد کی طرف جانے والا عوامی سیلاب امپورٹڈ حکومت کو بہا کرلے جائیگا، راجہ عبدالوحید قاسم

روات(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور امیدوار حلقہ پی پی 10 راجہ عبدالوحید قاسم کے زیر انتظام پوٹھوہار حویلی میں ایک بہت بڑے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس تحریک انصاف کے سینئر ہنماء امیدوار برائے این اے 59کرنل اجمل صابر راجہ صداقت عباسی چوہدری بشارت راجہ عمر سلطان بریگیڈیئر طارق زمان چوہدری طاہرہارون کمال ہاشمی یوتھ کے رہنماء انور عثمانی شعیب بھٹی چوہدری مدثر سمیت بڑی تعدا میں مقامی رہنماوں اورورکر زنے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل اجمل صابر راجہ نے کہا کہ عمران خان کی کال پر 25 مئی کو لبیک کہتے ہوئے بھاری تعداد میں قافلوں سمیت اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ پارٹیوں کا اتحاد چوں چوں کا مربہ تھا جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا ہے اس کا عملی مظاہرہ عوام نے دیکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کال پر لبیک کہا اور ایک بہت بڑی ریلی کے زریعے پنڈال میں پہنچے اپنے خطاب میں راجہ عبدالوحید قاسم نے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی عمران خان کی کال پر لبیک کہ کر 126 دن متواتر اسلام آباد رہے ایکبار پھر کال آئی ہے اس پر بھی لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کا رخ کریں گے انہوں نے کہا کہ روات بیلٹ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے اور امپورٹڈ امیدوار مسلط کیے گے ہیں اب یہ کسی صورت قبول نہیں روات کے عوام کے حصوق کا استحصال کسی صورت قبول نہیں میں نے اور کرنل اجمل صابر نے علاقہ تحریک انصاف کا پرچم اس وقت تھاما تھا جب کوئی نام لینے والا نہ تھا اگر عمران خان گزشتہ الکشن میں ٹکٹ خود جاری کرتے تو کوئی انہیں بلیک میل نہیں کرسکتا تھا۔

انہوں نے کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام دوست احباب کو خصوصی شکریہ ادا کیا اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور روات کی تاریخ کا سب سے بڑا ورکرز کنونشن کا کامیاب انعقاد ممکن ہو سکابریگیڈیئر طارق زمان نے عمران خان سے محبت کا اظہار شعروں کی صورت میں کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صداقت عباسی اور ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ مقامی قیادت نے کارکن کو پوری طرح متحد کررکھا ہے اورہم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس سے قبل حلقہ کے مختلف علاقوں اور یوسیز سے چھوٹی بڑی ریلیاں پنڈال میں پہنچی یوسی ساگری سے راجہ عمرسلطان کی قیادت میں ریلی پنڈال پہنچی جبکہ یوسی لوہدرہ سے ایک بڑی ریلی بھی پنڈال پہنچی جبکہ یوسی بندہ سے نصیر بٹ اور سائیں کی قیادت میں بڑی ریلی نے پنڈال کا رخ کیا کرنل اجمل صابر راجہ کی قیادت میں ایک بڑی عوامی ریلی نے حلقہ کا چکر لگایا اور جب پنڈال پنچے تو تل دھرنے کی جگہ نہ تھی پروگرام شروع ہونے سے پہلے ورکرز کا جوش جذبہ بڑھانے کے لیے ساونڈ پر پارٹی ترانوں کا راج رہا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button