اسلام آباد کے ساتھ 5 دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آئی کے دھرنوں کااعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ملک کے 5 دیگر شہروں میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے دھرنوں کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے اسلام آباد کے علاوہ 5 ديگر شہروں ميں بھی دھرنوں کا عندیہ دیا ہے ، اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ تمام قافلے اسلام آباد کی طرف جائیں گے لیکن کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ بھی اسلام آباد بنیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے ، لانگ مارچ کی تاریخ کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے ، پی ٹی آئی سمیت ہر شعبے سے لوگوں کو اسلام آباد مارچ کی طرف دعوت دے رہا ہوں ، یہ چور حکومت میں رہے تو سمجھ جائیں ہمارا کوئی مستقبل نہیں ، 25 مئی کو میں آپ سب کو اسلام آباد میں ملوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں