اس طرح کوئی کریانہ کی دکان نہیں چلاتا جس طرح یہ ملک چلا رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھان متی کا کنبہ سازش کا حصہ بن کر اقتدار میں تو آ گیا مگر حکومت چلانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔امپورٹڈ حکومت کی تباہ کاریوں سے ملک کوبچانے کیلئے لانگ مارچ کا حصہ بنیں اور کپتان کاساتھ دے کرحقیقی آزادی کا حصول یقینی بنائیں۔پی ٹی آئی سیالکوٹ کی ٹیم لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہے۔25 مئی کو عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف نکلے گا جس کو روکنا امپورٹڈ حکومت کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔حقیقی آزادی کے متوالوں کو دھونس دھمکیوں سے ڈرایا جا سکتا ہے نہ دھمکایا جاسکتا ہے۔امپورٹڈ ٹولہ سوچ سے بھی زیادہ نااہل نکما نکھٹو ثابت ہوا۔اس طرح کوئی کریانہ کی دکان نہیں چلاتا جس طرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔تیزی سے ڈالر بڑھ رہا ,مہنگائی بڑھ رہی اورعوام میں تشویش بڑھ رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امپورٹڈ نے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات اوراصلاحات کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گذشتہ روز پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو میں آپ سب کو اسلام آباد میں ملوں گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ملک کے 5 دیگر شہروں میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے دھرنوں کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے اسلام آباد کے علاوہ 5 دیگر شہروں میں بھی دھرنوں کا عندیہ دیا ہے ، اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ تمام قافلے اسلام آباد کی طرف جائیں گے لیکن کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ بھی اسلام آباد بنیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button