انہوں نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی توگرفتار بھی کریں گے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا، انہوں نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی توگرفتار بھی کریں گے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انشاللہ ان کو گھروں سے نہیں نکلیں دیں گے انہوں نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی توگرفتار بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سائبرکرائم کا

قانون ایسا ہونا چاہیے کہ کسی کو مادرپدرآزادی بھی نہ ہوں سائبر قانون کو سب کیساتھ مل کر ٹھیک کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشیدکہتا تھا کہ آگ لگادو ،ماردو اب کہتاہےکہ میں خونی لانگ مارچ کروں گا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ اپنائےگا اسلام آباد نہ آنے دینےکا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 28مئی یوم تکبیر کو بہاولپور جلسےمیں تاریخ رقم کریں گے 28مئی کو بہاولپور میں ن لیگ عظیم الشان جلسہ کرے گی وزیراعظم شہبازشریف مصروفیات نہ ہوئی تو جلسےمیں آئیں گے بہاولپور جلسے میں مریم نواز خطاب کریں گی اگر وزیراعظم نہ آسکے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے گزارش کرتاہوں بہاولپور عہدیداروں نے 28 مئی کا جلسہ گاہ بھرناہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان اگر خدانخواستہ ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، قوم یہ سازش ناکام بنادے گی۔ لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے، قوم اسے نہیں چھوڑے گی، یہ قوم عمران نیازی کو معاف نہیں کرے گی، تمہارا گریبان ہوگا اور اس قوم کا ہاتھ ہوگا ۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اس قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کردیا ہے، جو الفاظ انہوں نے استعمال کیے اس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے، عمران خان نے اخلاقیات اور سماج کو تباہ کر دیا ہے، عمران نیازی دن رات نیب پر سوار رہتا تھا، میں کوٹ لکھپت جیل آیا تو کہا گیاشہباز شریف کو زمین پر سلاؤ، مجھے بکتر بند گاڑی میں بٹھایا تاکہ ہچکولے لگیں اور کمر میں درد ہو، میں نے 2018 میں کہاتھا کہ چارٹرآف اکانومی کریں، لیکن اسے حقارت سےٹھکرادیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button