فوج نیوٹرل ہے تو اب بھی نیوٹرل رہے، ہماری سیاست پرامن ہے،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فوج نیوٹرل ہے تو اب بھی نیوٹرل رہے، ہماری سیاست پرامن ہے، ہمارے جلسوں میں ہر طبقے کے لوگ، خواتین آتی ہیں، یہ سیاست میں ہمارا حقیقی آزادی کی طرف جہاد ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج نے کہا تھا کہ وہ نیوٹرل ہیں اگر وہ نیوٹرل تھے تو اب بھی نیوٹرل رہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست پرامن ہے، ہمارے جلسوں میں ہر طبقے کے لوگ، خواتین آتی ہیں،

یہ سیاست میں ہمارا حقیقی آزادی کی طرف جہاد ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوج نیوٹرل ہیں تو وہ اب بھی نیوٹرل رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کریں گے اور 25 مئی کو دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر سب کا منتظر ہوں گا، ہمارے پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ فوج نے کہا تھا کہ وہ نیوٹرل ہیں اگر وہ نیوٹرل تھے تو اب بھی نیوٹرل رہے۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ عوام سمیت ہر شعبے کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، ہر طبقے سمیت سابقہ فوجیوں کو بھی اس آزادی کی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button