عمران خان کو کس بنیاد پر تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا،کپتان کے پرانے ساتھی عون چوہدری نے بتادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کوناقص کارکردگی کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ عمران خان اقتدار کھونے کے بعد امریکہ اور یورپ مخالف ہوگئے ہیں۔ عمران خان کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف
پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے قیمتی تحائف مارکیٹ میں فروخت کرنے کے بارے میں پوچھنا چاہیے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات ہونی چاہیئیں ۔ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے زیر انتظام صوبائی علاقوں میں کرپشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے اسکینڈل سامنے آئے لیکن عمران خان کے پاس ان کی وضاحت کے لئے جواب نہیں ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button