لاہور شاد باغ سے اغواء ہونےو الی دسویں جماعت کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) دسویں جماعت کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے رات 10 بجے تک طالبہ کی بازیابی کا حکم دیا تھا، کار سوار طالبہ کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے رات 10 بجے تک طالبہ کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کا نوٹس لیا تھااور آئی جی پنجاب کو 8 بجے تک بچی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے رات 8 بجے کیس کی سماعت کرنے کا کہا تھا،عدالت نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا تھا،

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی کہ پولیس طالبہ کو بازیاب کرکے آٹھ بجے عدالت پیش کرے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار چار مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا۔لاہور کے علاقے شاد باغ میں میٹرک کی طالبہ مطابق 17 سالہ عشاء ذوالفقار کو امتحانی سنٹر جاتے ہوے چار مسلح اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر طلبہ کو اغوا کرلیا تھا۔ملزمان لڑکی کو گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوئے، بھائی عامر نے مزاحمت کی لیکن مسلح شخص نے اس کو جان سے مارنے کے لیے پسٹل تانی اور گول باغ کی جانب فرار ہوگئے۔پولیس نے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں عابد الیاس سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button