آسمانی بجلی گرنے سے 34 افرادلقمہ اجل بن گئے

پٹنہ(این این آئی) بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچادی ہے، بہار کے 16 اضلاع میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا ۔ وزیراعلی نے کہا کہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے حکام کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب ریاست آسام کئی روز سے سیلاب کی زد میں ہے، آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 7.12 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب نیمواصلات کا نظام بھی درہم برہم کر دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button