سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کی جانے والی ایک اور دوستی محبت میں بدل گئی۔امریکی لڑکی کی گجرانولہ کے رہائشی لڑکے سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔غیر ملکی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا ۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر شکاگو کی لیڈی ڈاکٹر کی پاکستان کے قصبہ راہوالی کے رہائشی سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی۔

ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر کر اسلام بھی قبول کر لیا اور محلہ لوہاراں راہوالی کے ٹیلر ماسٹر ملک محبوب علی ولد ملک یعقوب حسین سے نکاح کرلیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا نام ہانیہ رکھا گیا۔امریکہ کے شہر شکاگو کے سرکاری اسپتال میں بطور گائنا کالوجسٹ ملازمت کرنے والی ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کا محبوب علی سے انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پیار کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں۔وہ اپنے سسرالی رشتہ داروں سے مل کر بہت خوش ہوئی، سب بہت پیارے لوگ ہیں۔اس سے قبل بھی کئی غیر ملکی خواتین پاکستان آئیں جنہوں نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوانوں سے شادیاں کیں۔ رواں سال بھی جاپان کی رہائشی ایک خاتون نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سرگودھا پہنچ گئی۔ فیس بک پر سرگودھا کے رہائشی ملک رضوان کی جاپان کی رہاشی حیاسا کاسایاکا نامی خاتون سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی ۔3 سالہ سوشل میڈیا کی دوستی کے بعد 32 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت خاتون کو پاکستان کھینچ لائی۔ اور اس محبت کی خاطر اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ہمراہ پاکستان آ کر اپنے دوست ملک رضوان کے ساتھ سرگودھا میں صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھ کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button