عمران خان نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے۔لانگ مارچ کی تاریخ کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی سازش کا جون میں اندازہ ہو گیا تھا تاہم اگست میں یقین ہو گیا کہ کیا چل رہا ہے۔بہت کوشش کی اس سازش کو روکا جائے لیکن بدقسمتی سے غیر ملکی سازش کو نہ روک سکے۔امریکہ نے رجیم چینج کے لیے لوگوں کو ساتھ ملایا۔

سازش ان لوگوں کے ذریعے کی گئی جو اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار تھے۔لوگوں کو کروڑوں روپے آفر کیے گئے جبکہ میڈیا پر بھی ہماری حکومت کے خلاف ایک منظم مہم چلائی گئی۔حکومت کو تب ہٹایا گیا جب جی ڈی پی میں اصافہ 6 فیصد تھا۔پاکستان بہتری کی طرف جا رہا تھا۔ ہمارے دور میں کرپشن نہیں ہوئی ، نہ پیسہ باہر گیا۔ اب حکومت سے مشکل فیصلے نہیں ہو رہے ، ان کا تجربہ معیشت میں نظر آ گیا، سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی اور ڈالر اوپر پہنچ گیا۔کہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نیشنل کمیٹی میں ہو۔باہر بیٹھ کر مفرور سزا یافتہ شخص ان کو مشورہ دے رہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت روس سے سستا ڈیزل اور پٹرول خرید رہا ہے۔بھارت نے کل اعلان کیا کہ وہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت کم کر رہا ہے۔ہم نے بھی روس سے 30 فیصد رعایت پر تیل خریدنا تھا، غلام حکومت نے روس سے 30 فیصد رعایت خریدنے کا فیصلہ رد کر دیا۔اس حکومت میں جرات نہیں کہ روس سے تیل اور گندم سستا لے۔امریکہ کو کہا گیا کہ عمران خان ہماری بات نہیں مانتا اور روس چلا گیا اسے نکالو،میں وزارت خارجہ حکام،عسکری قیادت سے مشاورت کر کے دور روس پر گیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت ہر شعبے سے لوگوں کو اسلام آباد مارچ کی طرف دعوت دے رہا ہوں۔یہ چور حکومت میں رہے تو سمجھ جائیں ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو میں آپ سب کو اسلام آباد میں لوں گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button