اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کا امتحان ہے، انتخابات آ رہے ہیں ،عمران خان کو دو تہائی اکثریت دینا، شاہ محمود قریشی

ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ (ن )لیگ جی ٹی روڈ سے بھی غائب ہوتی دکھائی دی رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جو اجتماع تھا وہ لوگوں کے سامنے ہے اور اب مجھے کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔ عمران خان سے کہا ہے کہ اب ٹکٹ لینے والوں کی لائن لگ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ ایک سیاسی مطالبہ نہیں ہے اور ن لیگ نے جنوبی پنجاب صوبے کی یکسوئی توڑنے کے لیے بہاولپور صوبے کا نام لے دیا جبکہ بیوروکریسی میں جنوبی پنجاب کی

نمائندگی آٹے میں نمک کے برابر ہے اور اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کا امتحان ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چولستان میں ایک بوند پانی کی نہیں ملے گی اور جنوبی پنجاب تعلیم کے لحاظ سے پسماندہ ہے لیکن ذوالفقار علی بھٹو کو ملتان نے عزت دی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک فیڈرل اسٹرکچر کی طرف آئے ہیں اور سندھ طاس معاہدے کے فوائد بھی ہوئے نقصانات بھی۔ انہوںنے کہاکہ میں نے بلاول اور شہباز شریف کو خط لکھا تھا لیکن جواب نہیں آیا تاہم اب انتخابات آ رہے ہیں اورعمران خان کو دو تہائی اکثریت دینا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے سے وفاق مضبوط ہو گا اور ن لیگ جی ٹی روڈ سے بھی غائب ہوتی دکھائی دی رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی صرف ایک جماعت ہے اور اب یہاں کے فیصلے یہاں ہی ہوں گے ہمیں دکھاوا نہیں عمل چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ صوبہ ہو گا تو بجٹ اور پانی میں بھی اس کا تعین ہو گا جبکہ چولستان میں جہاں پانی کی قلت ہے وہاں بہترین کاشت ممکن ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button