مجھے حیرانی نہیں ہوئی جب عمران خان نے نازیبا زبان استعمال کی، مریم نواز

لاہور ((نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے حیرانی نہیں ہوئی جب عمران خان نے نازیبا زبان استعمال کی، وہ میرے والد کی عمر کے اور میں ان کی بیٹی کی عمر کی ہوں، یہ غیراخلاقی حملہ پاکستان کی ماں بہن بیٹیوں پر کیا، کیا آپ نے جلسے میں نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اردگرد خواتین کو اس نظر دے دیکھو؟یاد رکھو پاکستان کی معیشت کی تباہی کی بات ہوگی تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوئی جب عمران خان نے میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، وہ میرے والد کی عمر کے ہیں، میں ان کی بیٹی کی عمر کی ہوں، یہ غیراخلاقی حملہ مجھ پر نہیں بلکہ پاکستان کی ماں بہن بیٹیوں پر حملہ کیا، اچھے اخلاق کی توقع ایک چھوٹے انسان سے رکھنا ناممکن بات ہے، عمران خان کے خلاف کہنے کو بہت کچھ ہے، کیونکہ جوعمران خان کی ذات سے متعلق مواد ہے وہ شاید ساری جماعتوں کی قیادت کو ملا کربھی نہیں بنتا ہے۔

میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، عمران خان کے خلاف سیاسی مواد اتنا ہے کہ ذاتی حملے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔عمران خان نے جلسے میں موجود نوجوانوں کو پیغام دیا کہ یہاں موجود ماؤں، بہنوں بیٹیوں کو اس نظر سے دیکھا جانا چاہیے؟یہ بڑی افسوسناک بات ہے اس کی جتنی مذمت ہو کم ہے، جب بھی پاکستان کے استحصال اور آپ کی نالائقی نااہلی سے ملک اور معیشت کی تباہی کی بات آئے گی، مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔میں کسی اور ملک کے سربراہ کا نام تو نہیں لے سکتی؟ جو اس کرسی پر چار سال رہا اس کا عمران خان ہے جس کا مجھے دل پر پتھر رکھ کر لینا پڑتا ہے، ذمہ دار وہ ہے، ورنہ عمران جیسے شخص کو تو میں کبھی مڑ کر بھی نہ دیکھوں، آپ جواب دیں آپ نے چار سال چالیس تقریریں کیں، ان میں ایک منٹ اپنی کارکردگی بتا دیں، آپ نے سازشی خط کا ڈرامہ گھڑا، قتل کی سازش کا ڈرامہ ، جب جواب نہیں تھا تو جلسے میں غیراخلاقی حملہ کیا، جبکہ میں نے تو کوئی غیر اخلاقی حملہ نہیں کیا، میں ہمیشہ سیاسی حملہ کیا، میں ردعمل دینے والی خواتین کی شکر گزار ہوں، جو ہماری اسلامی اور معاشرتی اقدار ہیں وہ زندہ ہیں، اس فتنے کا راستہ ہمیں مل کر روکنا ہے۔مسلم لیگ ن کسی انتقام میں شامل ہو گی اور نہ ہی اس کا حصہ بنے گی اور نہ ہی ساتھ دے گی۔

سابق حکومت نے 4 سال میں انتقام انتقام کے علاوہ میں نے کچھ نہیں سنی، ملک اس وقت نازک صورت حال سے گزر رہی ہے، شہبازشریف نے دن رات محنت کرکے پنجاب کی تقدیر بدل دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ عمران خان نے کہا شہبازشریف7 بجے اٹھتا ہے تو میرا مالی بھی6 بجے اٹھتا ہے، ان کو تیل کی قیمت بڑھانے سے ڈر لگتا ہے، ہاں نوازشریف اور شہبازشریف پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے ڈرتے ہیں، اس لیے ڈرتے ہیں کہ قیمت بڑھانے سےغریب عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹی وی سے پتہ چلا شیریں مزاری گرفتار ہوئی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی، شیریں مزاری پر مقدمہ ان کی اپنی بزدار حکومت میں درج ہوا، پی ٹی آئی اس معاملے پر عورت کارڈ کھیل رہی ہے، یہ کبھی عورت کارڈ پر تو آئیں ہی نا، جب مجھے گرفتار کیا گیا تو مجھ پر کوئی الزام نہیں تھا، نوازشریف کوٹ لکھ پت جیل میں تھے تو ان سے ملاقات کیلئے بچوں کے ساتھ گئی، ہم ملاقات کیلئے پہنچے تو جیلر نے آ کر کہا شہبازشریف آپ کو باہر بلا رہے ہیں، میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ باہر کیوں بلا رہے ہیں، باہر گئی تو مجھے کہا گیا کہ نیب کی ٹیم آپ کو گرفتار کرنے آئی ہے، میں اپنے والد سے ملنے گئی اور انہیں بتایا وہ خاموش رہیں۔مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، میرے خلاف بننے والا مقدمہ آج تک کسی کورٹ میں رجسٹر نہیں ہے، مجھ سے تفتیش میں پوچھا جاتا تھا کہ آپ کون سی کتاب پڑھ رہی ہیں، میں نے کبھی مظلومیت اور عورت کارڈ نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آج تک میرے خلاف کوئی مقدمہ ثابت نہیں کر سکے، شیریں مزاری کو خواتین نے گرفتار کیا ہے، مجھے دو بار گرفتار کیا گیا اور دونوں بار مرد اہلکار گرفتاری کیلئے آئے، ڈی جی نیب اندھیرے میں چھپ کر کھڑے رہے، ڈی جی نیب نے رات 12 بجے پولیس اہلکاروں کو میری گرفتاری کیلئے بھجوا دیا، میں یہ سب گفتگو نہیں کرنا چاہتی، وقت آنے پر بات کروں گی، اگرمیں نے زبان کھولی تو بات بہت دور تک جائے گی۔میں بھی عورت ہوں کسی کی بیٹی ہوں مجھے ڈیٹھ سیل میں رکھا گیا، اینٹی کرپشن نے کسی الزام پر ہی انہیں گرفتار کیا ہوگا،شیریں مزاری کو چاہیے کہ اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button