تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

پشاور (نیوز ڈیسک ) صوبہ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے ماطبق اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے ، جس سے معلوم ہوا ہے کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جب کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا دورانیہ یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا۔بتاتے چلیں کہ وزیر تعلیم رانا تنویز کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا ، اجلاس میں حکام نے بتایا گیا سرکاری، نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کی گئی ، اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے ، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11 بجے تک ہو گی ، تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی۔

وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا ہے کہ گرمی شدید ہے،صوبے میں پرائمری کلاسز بند کریں ، کلاسز کی بندش سے متعلق وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرنا چاہئیے ، حکام کے پی کے حکومت نے کہا کہ صوبے میں پرائمری کلاسز بندش کا کل تک فیصلہ کر لیں گے جب کہ صوبائی حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں ہیٹ ویو کے پیش نظر 16 مئی سے چھٹیاں کر دی گئیں جبکہ پنجاب حکومت کے حکام نے کہا کہ وزیر تعلیم نہیں ہیں، وزیراعلیٰ سے ہدایات لیں گے۔قبل ازیں وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کے سبب نئی پالیسی جاری کر دی ، وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے گرمی شدت کے سبب تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے پانچویں کلاس تک چھٹیاں دی گئیں ، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کے اوقات کار بھی صبح 8 سے 11 بجے کر دئیے گئے ، وفاقی نظامت تعلیم نے چھٹیوں اور اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں