شیریں مزاری کی گرفتاری،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سخت ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو تشدد کرکے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، فاشسٹ حکومت نے پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں، کل لانگ مارچ کی کال دوں گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فاشسٹ حکومت نے شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، شیریں مزاری ایک بہادر اور نڈر خاتون ہے، امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے کہ شیریں مزاری کی آواز دبا پائیں گے تو یہ غلط ہے۔

امپورٹڈ حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتی ہے، کیا معیشت کی تباہی کافی نہیں تھی اب ملک کو انارکی کی طرف لے کرجانا چاہتے ہیں، تاکہ الیکشن نہ ہوسکیں۔ آج ہم احتجاج کریں گے اور کل کورکمیٹی کی میٹنگ کے بعد لانگ مارچ کی کال دوں گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی، پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی بہیمانہ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے ، کارکنوں سے گزارش ہے آج شام 7 بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

ادھرتحریک انصاف کی رہنماء داکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ میری والدہ کو حکومت کی جانب سے لاپتہ کیا گیا ہے ، میری والدہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے اغواء کیا گیا اور حکومت کی جانب سے شیریں مزاری کو لاپتہ کیا گیا ، آج میری ماں کو اس حکومت نے غیر قانونی طریقے آئینی طریقے سے اغوا کرکے جبری لاپتہ کیا ، حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں اس کے پیچھے آؤں گی ، یہ سمجھتے ہیں عورتیں آسان ٹارگٹ ہیں ، اگر میری ماں کو کچھ ہوا تو میں ان کو چھوڑوں گی نہیں ۔قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے بتایا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو گسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے ہیں ، مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ میری والدہ کو اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے جایا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button