وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ حکم میں کہا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی، شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو تشدد کرکے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، فاشسٹ حکومت نے پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں، کل لانگ مارچ کی کال دوں گا۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فاشسٹ حکومت نے شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، شیریں مزاری ایک بہادر اور نڈر خاتون ہے، امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے کہ شیریں مزاری کی آواز دبا پائیں گے تو یہ غلط ہے۔امپورٹڈ حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button