پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انساف کی رہنماء داکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیاہے۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کیگرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ خواتین پولیس اہلکار کو شیریں مزاری کو گرفتار کرتے دیکھا جاسکتا ہے،دوران گرفتاری شیریں مزاری کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی،پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ میں اپنا فون آپ کو کسی صورت نہیں دوں گی۔شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ میری والدہ کو حکومت کی جانب سے لاپتہ کیا گیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے اغواء کیا گیا اور حکومت کی جانب سے شیریں مزاری کو لاپتہ کیا گیا ، آج میری ماں کو اس حکومت نے غیر قانونی طریقے آئینی طریقے سے اغوا کرکے جبری لاپتہ کیا ، حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں اس کے پیچھے آؤں گی ،یہ سمجھتے ہیں عورتیں آسان ٹارگٹ ہیں ، اگر میری ماں کو کچھ ہوا تو میں ان کو چھوڑوں گی نہیں ۔قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا بتایا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو گسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے ہیں ، مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ میری والدہ کو اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے جایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ، اس ضمن مین پی ٹی آئی رہنماء افتخار درانی نے ٹویٹ کیا کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا ، سب کارکن کوہسار پولیس اسٹیشن پہنچیں۔

بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج ہونے پر گرفتار کیا گیا اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گا ہ سے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے گرفتار کیا جب کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت اینٹی کرپشن کی ٹیم کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت گھبرا گئی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث ملزم ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، تحریک انصاف اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرشیریں مزاری کی گرفتاری پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا ردعمل بھی آیا ، سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ، حکومت نے لڑائی کا فیصلہ کرلیا ہے شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے اور اس سے حکومت حالات خراب کرنے جارہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button