پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء افتخار درانی نے ٹویٹ کیا کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا ، سب کارکن کوہسار پولیس اسٹیشن پہنچیں۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج ہونے پر گرفتار کیا گیا اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کو اسلام آباد

میں ان کی رہائش گاہ سے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے گرفتار کیا جب کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت اینٹی کرپشن کی ٹیم کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔اس حوالے سے تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو گسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے ہیں ، مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ میری والدہ کو اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے جایا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button