حمزہ شہباز کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ لاہور ہائی کورٹ میں ان کے خلاف دائر کردہ ایک اور درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کا نوٹی فکیشن واپس لینے ، صوبے میں نئے وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے اعلان اور اس کے ساتھ تمام ٹرانسفر اور پوسٹنگ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

بتایا گیا ہے کہ منیر احمد کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست کو آج ڈائری نمبر الاٹ کردیا گیا ہے اور 23 مئی کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی اس درخواست پر سماعت کریں گے۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کرے گی ، جب ہم نمبرز دکھائیں گے تو تمام چہ میگوئیاں ختم ہو جائیں گی کیوں کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ، اس لیے تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button