نہ بجلی اور گیس سستی ہوگی اور نہ ہی لوڈ شیڈنگ زیرو ہوگی، وفاقی وزیر خرم دستگیر نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجلی اورگیس 6 ماہ تک سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں، مئی کے زیرو لوڈشیڈنگ کے دن ابھی واپس نہیں آئیں گے ۔ ایل این جی کے چار اضافی جہاز اور فرنس آئل کے پانچ جہاز خرید لیے ہیں، وفاقی وزیر خرم دستگیر کا بیان- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس 6 ماہ تک سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ذمہ داری کا تقاضا یہ ہے کہ توانائی کے شعبے میں دیے جانیوالے ریلیف کی واپسی سے متعلق فیصلہ جتنا بھی مشکل ہو لے لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 6 مہینوں میں عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتیں کم ہو تی نظر نہیں آ رہیں،بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی لائیں گے مگر یہ زیرو نہیں٘ ہو گی۔وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ مئی کے زیرو لوڈشیڈنگ کے دن ابھی واپس نہیں آئیں گے ۔ ایل این جی کے چار اضافی جہاز اور فرنس آئل کے پانچ جہاز خرید لیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں ،حالیہ لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ حویلی بہادر شاہ کے ایل این جی پلانٹ کی مرمت ہے ۔ اس کے علاوہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اس وقت ایل این جی نہیں خریدی جب قیمت چار پانچ ڈالر تھی ۔آج 24 سے 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو خریدنا پڑ رہی ہے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار53 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 447 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 868میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار104میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 695 میگاواٹ ہے۔ہوا سے ایک ہزار260 میگاواٹ سولر سے بجلی کی پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 153 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 251 میگاواٹ ہے، بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button