کے جی ایف سپر اسٹار یش کا بس ڈرائیور کے بیٹے سے اداکار بننے تک کا سفر

ممبئی(نیوز ڈیسک)کے جی ایف میں بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار یش نے بس ڈرائیور سے اداکار بننے تک کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کناڈا فلم ’کے جی ایف‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار یش نےاس بارے میں کھل کر بات کی ہےکہ اُنہوں نےکس طرح اپنی احساس کمتری سے چھٹکارا حاصل کیا اور ایک بس ڈرائیور کے بیٹے سے ایک پراعتماد اداکار کے طور اُبھر کر سامنے آئے۔باکس آفس پر گزشتہ تمام فلموں کے ریکارڈ توڑنے والی فلم کے جی ایف چیپٹر ون اور ٹو نے جہاں دنیا بھر سے بھرپور بزنس کیا وہیں

فلم کے سُپر اسٹار یش بھی پین انڈین اداکار کے طور پر شہرت حاصل کر گئےاور انڈسٹری کےبہت سے بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔تاہم بہت کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ یش ایک معمولی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور اپنی تقدیر بدلنے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے ، یش نے ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرنے سے پہلے کئی کناڈا فلمیں بھی کیں لیکن ان کی فلم کے جی ایف نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔یش کا کہنا ہے کہ ایک بس ڈرائیورکا بیٹا ہونے کے ناطے انہوں نے بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا اور یہاں تک پہنچے اوریقیناََ ان کا سفر مکمل طور پر متاثر کن ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں یش نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے احساس کمتری سے نجات حاصل کی اور ایک عام بس ڈرائیور کے بیٹے سے ایک پراعتماد اداکار کے طور پر تیار ہوئے۔کے جی ایف اسٹار نے کہا، “یہ میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یہ میرے باکس آفس نمبروں یا اسٹار ہونے کے فوائد کے بارے میں نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہراداکار کے دماغ میں ایک اسٹاربنا ہوا ہوتا ۔جو جنگ آپ کو لڑنی ہے وہ آپ کے اندر ہے۔ لوگ آپ کو چھوٹے شہر کا لڑکا کہہ سکتے ہیں اور کہیں گے کہ آپ کی انگلش اچھی نہیں ہے یا آپ کے لباس پہننے کا انداز خاص نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ سب سیکھا جا سکتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا، “اگر آپ پراعتماد ہیں، تو سب کچھ خود اپنی جگہ پر آجائے گا اور اعتماد سے میرا مطلب صرف اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم خوف کو ختم کرتا ہے۔اپنے اندر

کے ہنر کو دریافت کریں اور سیکھیں۔اداکار نےکہا کہ اگر آپ سنیما کی بات کریں تو پہلے سنیما کے بارے میں سیکھیں تاکہ آپ کو اس سے ڈرنے کی ضرورت نہ پڑے ، جب آپ کو معلوم نہیں ہو گا تو آپ خوفزدہ ہوں گے۔ جب کوئی امتحان کی تیاری کرتا ہے تو خوفزدہ نہیں ہوتا ہے۔اداکار نے نئے آنے والے اداکاروں اور اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ’’آپ کو دنیا کی بات نہیں سننی چاہیے، بلکہ اپنے آپ پر یقین رکھنا چاہیے، اگر کوئی آپ کو کہے کہ کچھ نہیں کیا جا سکتا، تب بھی آپ کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ میں یہ انفرادیت ہےتو آپ کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں‘‘ ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button