مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک میں گرمی کی جاری لہر کی شدت میں آنے والے دنوں میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی چلنے اور تیز ہوائوں و گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ 19 مئی جمعرات (رات) ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو 24 مئی (منگل) تک موجود رہے گا۔اس نئے موسمی نظام کے زیر اثر علاقوں میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، کشمیر اور گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامر، ہنزہ اور سکردو) میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش اور ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی جاری لہر کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button