عامر لیاقت نے اپنے آنسو شاہد آفریدی کے نام کردیئے

لاہور (نیوز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اپنے آنسو قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے نام کردیئے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے، شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی، مبارک باد دینے کا ہرگز کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔اُن کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ جو اچھا کام کرتا ہے ہمیں اُس کو سراہنا چاہیے، شہباز شریف نے اچھا کام کیا، اس لئے میں اُن کی تعریف کرونگا جب کہ عمران خان کے بارے میں سابق کھلاڑی نے کہا کہ وہ ایک بہت اچھے کھلاڑی تھے۔
اس ویڈیو کے بعد سابق کھلاڑی کے بارے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرنا شروع کردی اور جلسے میں بینرز پر اُن کی تصویر پر بُرے بُرے جملے لکھے، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس واقعے پر معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’ شاہد آفریدی اور میرے درمیان تعلقات میں گھر کے سبب تناؤ لیکن یہ شخص اس قوم کا ایک ہیرو، محب وطن، کھرا انسان اور سب سے بڑھ کر بیٹیوں کا باپ ہے، یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ قابل احترام ہے، میں گذشتہ شب سے اشک بار ہوں وطن چھوڑنا معمولی غم نہیں لیکن اب میرے آنسو شاہد آفریدی کے نام‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں