ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونا بڑی بات نہیں،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خورشید شاہ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونا بڑی بات نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی قیمت کی ڈبل سینچری مکمل ہو جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونا بڑی بات نہیں ہے، ڈالر پہلے بھی مہنگا ہوتا رہا ہے۔سینئر پی پی رہنما نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کا ٹرینڈ عمران خان نے بنایا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہے،ہم حکومت لے کر احسان کیا اب ختم

کی جاتی ہے تو ہمارے اوپر احسان ہوگا، ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو نکالا، ملکی مسائل کا تمام وزن اپنے اوپر لیا،غیرآئینی راستہ اس لیے نہیں اپنایا کہ لوگ کہیں گے غیرآئینی طریقے سے حکومت ہٹائی گئی،اگر ہمیں اقتدار کا شوق ہوتا تو تین سال تک عمران خان کو میثاق معیشت کا نہیں کہتے۔انہوں نے کہا کہ ایک بات پر کلیئر ہوں کہ پاکستان کے خلاف بڑی سازش تیار کی جارہی ہے، پاکستان کو ایسی کھائی میں دھکیلا جا رہا ہے جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، سازش تھی کہ عوام کو اتنا بھوکا کرکے مارو کہ کھانے کو کچھ نہ ملے،پاکستان کے خلاف یہ سازش 40سال پہلے کی گئی، پاکستان کے خلاف سازش کے تحت عمران خان کو تیار کیا گیا، ہم نے حکومت اس لیے لی کہ ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا نہ ہوجائے۔حکومت اگر اب ختم ہوتی ہے تو 90دن میں الیکشن کرانا بھی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا عمران خان کو وقت پورا کرنے دیا جائے خود ڈوب جائے گا۔مگر عوام، میڈیا سمیت سب نے مجبور کیا کہ اپوزیشن عوام کو مروا رہی ہے۔ہمیں کہا گیا کہ اگر عمران رہا تو اپوزیشن بھی ذمہ دار ہوگی۔ایک بات سن لو عمران خان کبھی ہیرو نہیں بنے گا، یہ سب عارضی کھیل ہے جب عمران خان الیکشن میں جائے گا تو سب پتا چل جائے گا، صدارتی نظام کسی صورت نہیں آئے گا۔ایک ہی طریقہ ہے مارشل لاء لگاؤ اور صدارتی نظام آجائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button