آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی تھریٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں،زرتاج گل کا تقریب سے خطاب

ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سب سے مشکل کام سیاست کرنا ہے، آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی تھریٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ زرتاج گل نے ملتان میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی سیاسی بہنوں سے کوئی اختلاف نہیں، اس وقت ہم پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ ایک نالائق ، نکمی خاتون نے آج تک کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا،تمہاری اوقات نہیں تم عمران خان کا نام لے سکو۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو آج وزیراعظم کا نشی بنے ہوئے ہیں ایک مولانا بھی ہے چوروں کی وکالت کرتے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر جان دینے کا کہتے ہیں تو جان بھی دیں گے، ڈی آئی خان سے پہنچی ہوں،ڈی آئی خان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں ، اگلی بار وفاقی وزیر بن کر آئونگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ڈیرہ غازی خان سے جیتا،عمران خان کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں ،اگلی باروفاقی وزیر بن کر آؤں گی ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ان کے چمچوں اور پھر ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ اگر پارلیمان ایسے ہی چلنا ہے تو پارلیمنٹ کو شادی ہال بنادیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلیٹیز ہوٹل میں بھی ایک شخص وزیر اعلی بنا ہوا ہے ۔ زرتاج گل نے کہاکہ مچھروں کے کاٹنے پر یہ نوٹوں کے بیگ لے کر ملک سے فرار، ہوئے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے کبھی ججوں اور جرنیلوں کے خلاف بیان بازی نہیں کی ،(ن )لیگ ادروں کو متنازعہ بناتی رہی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں معیشت بہترہوئی ہے ،55لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button