مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کے لیے تیار ہوجائیں،شیخ رشید

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بس ایک مطالبہ ہے الیکشن کرواؤ اگر مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کے لیے تیار ہوجائیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیب کیسز ختم کرانے کے لیے بیٹھے ہیں ہم تمہارے لیے ملک کی زمین تنگ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جو سب سے بڑی بیماری ہے کہتا ہے بائیڈن نے مجھے فون نہیں کیا انہوں نے بلاول بھٹو کو امریکا بھیجا ہے یہ رات کے اندھیرے میں آجائیں گے اور قوم سوتی رہ جائے گی ایسا نہیں ہوسکتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے بیٹھے ہیں شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونا ہو تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button