وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چھٹی،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی، تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی، تحریک عدم اعتماد پر14 اراکین اسمبلی پر دستخط موجود ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ہمیں شوق نہیں کہ حکومت بار بار بدلتی رہے، ہم چاہتے ہیں بلوچستان کے حالات اچھے ہوں گے، بلوچستان کے ساتھ زیادتی پرخاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اراکین اسمبلی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی، عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم

اعتماد پر14 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی کو بہتر نہیں سمجھا جا رہا تھا، بلوچستان کے حالات اچھے ہوں گے، ہم چاہتے ہیں کہ معاملات بہتر ہوں۔ جام کمال نے کہا کہ 6،7 ماہ میں کچھ سیاسی معاملات پر ہمارے تحفظات تھے، ہمیں شوق نہیں کہ حکومت بار بار بدلتی رہے، وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک چلی تو ہم نے بار بار پریس کانفرنس کی، بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر مزید خاموشی اختیار نہیں کر سکتے، وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ہمارا مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہا، تمام ملاقاتوں میں ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا تھا، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حق کی بات کی، پی ڈی ایم کی ساری جماعتوں نے ہمارے مؤقف پر یقین دہانی کرائی، مشاورت سے فیصلہ کیا کہ پہلا قدم ہمیں اٹھانا ہوگا، ہمارا ہم خیال گروپ پہلے دن سے ہمارے ساتھ ہے، ہرگز نہیں کہہ رہے کہ اپوزیشن کے اراکین بھی ہمارے ساتھ ہیں، اس تحریک میں تیزی آئے گی، سیاست میں بار بار تبدیلی سے ہمارے لئے بھی لمحہ فکریہ ہوتا ہے، اگر ملک نقصان میں جا رہا ہو تو پھر ایسی حکومت کو نہیں چلنا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button