لیگی سینیٹر صابر شاہ سے عالمی فورم پر انگریزی میں لکھی تقریر پڑھنا مشکل ہو گیا،سیشن کی منتظم نے لیگی سینیٹر کو ٹوک دیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر صابر شاہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ مائیگریشن فورم میں شریک تھے۔جہاں انہیں تقریر کرنی تھی تاہم ان کے لیے انگریزی میں لکھی تقریر پڑھنا مشکل ہو گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر صابر شاہ کبھی جملے دہراتے، کبھی گلا صاف کرتے نظر آئے اور آخر میں کئی پیراگراف بھی چھوڑ گئے، ن لیگی سینیٹر

نے دگنا وقت لیا لیکن پھر بھی اپنی تقریر مکمل نہ کر سکے۔زائد وقت لینے اور بے ربط خطاب پر سیشن کی منتظم نے لیگی سینیٹر کو ٹوک دیا۔انہوں نے کہا مقررہ وقت میں اپنا خطاب مکمل کریں اور بھی لوگ آئے ہیں۔ انٹرنیشنل مائیگریشن فورم میں شرکت کے لیے پاکستان سے 5 سینیٹرز نیویارک میں موجود ہیں جن میں فاروق نائیک، قر ۃ العین مری، برہمند تنگی اور مشتاق خان شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button