واپس پاکستان نہیں آؤں گا، میں کہاں جا رہا ہو،یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا،عامر لیاقت

کراچی(نیوز ڈیسک) ایم این اے عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، اپنے ایک بیان میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان کے ایک تھا ٹائیگر کی طرح روپوش ہو جاؤں گا۔ان کا کہنا ہے کہ حج کے وقت جب میں نکلوں گا تو پھر اس کے بعد میں واپس پاکستان نہیں آؤں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک میں اسمبلی کا ممبر ہو تب تک اسمبلی اجلاس میں آیا کروگا لیکن میں کہاں جا رہا ہو ، یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا،اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ جلد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ دوں گا۔

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی اپنے بچوں کے نام جاری ایک پیغام جاری کیا، اس پیغام میں بھی انہوں نے پاکستان چھوڑنے کی بات کی تھی۔اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے بچوں تم اب بڑے ہو چکے، دعا لمز جیسے ادارے سے علم حاصل کر کے اعلٰی مقام حاصل کرے گی، جبکہ احمد ایک عظیم انجینئر بنے گا۔ تمارا والد معصوم ہے، لیکن تم دونوں نے نہ کبھی پہلے اس بات پر یقین کیا، نہ آئندہ کرو گے، اور اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ مقروض ہیں، ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، جلد وہ یہ قرض اتار کے پاکستان چھوڑ دیں گے۔ اپنی پہلی اہلیہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کی والدہ کو طلاق نہیں دی، وہ اب بھی میری اہلیہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button