عمران خان فساد فی الارض ہے،جو اس قوم کو تقسیم کرنے اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک میں ایسا نا سور ہے جس کا قلع قمع ہونا چاہیئے‘ ہراتحادی اور اداروں کی بھی یہی سوچ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادیوں سے ہم روز ملتے ہیں کوئی اتحادی ادھر ادھر نہیں ہوگا ، ہر اتحادی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان فساد فی الارض ہے، عمران خان اس قوم کو تقسیم کرنے اور اس قوم کی نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہر اتحادی سمجھتا ہے کہ عمران خان اس

ملک میں ایسا نا سور ہے جس کا قلع قمع ہونا چاہیئے ، اداروں کی بھی یہی سوچ ہے کیوں کہ ہر آدمی جان چکا ہے کہ اس کی حقیقت کیا ہے ، اس لیے کوئی اتحادی بھی ادھر ادھر نہیں ہوگا اور میں نہیں سمجھتا کوئی بھی عمران خان کے پریشر میں آئے گا ۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا ثنا ءاللہ عمران خان کو جیل بھیج کر پاکستان میں نہیں رہ سکتا ، عمران خان کو گرفتار کرنے والے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا ، اس کو کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوالینا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مستحکم معیشت چھوڑ کر گئے تھے، یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ثاثے غیر ملک چلے جائیں، اسٹاک ایکسچینج میں مندی ہےاور ڈالر 193روپے کا ہوا ہے ، امپورٹد حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں پورے ملک کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، سری لنکا کے پاس تیل امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں تھے، یہاں بھی ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے، پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button