ابوبکر کو عمران خان کے آٹوگراف والی قمیض کے بدلے 16 کروڑ روپے کی پیشکش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 15 سالہ ابوبکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے سابق وزیراعظم عمران خان کے آٹوگراف والی قمیض کے بدلے 16 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ابوبکر نے کہا کہ اس نے جس قمیض پر عمران خان کے آٹوگراف لیے ہیں لوگ اسے خریدنا چاہ رہے ہیں۔کئی لوگ اس مقصد کے لیے اس کے گھر تک پہنچے تو کئی نے فون پر رابطہ کرکے اسے پیسوں کی پیشکش بھی کی۔

ابوبکر نے کہا اسے ایک شخص نے آٹو گراف والی قمیض کے بدلے 16 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی لیکن اس قمیض کو کبھی بھی وہ نہیں بیچے گا کیونکہ یہ آٹو گراف اس شخص کی جانب سے دیا گیا جس سے وہ سب سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ابوبکر نے کہا کہ اگر اس نے کبھی یہ قمیض بیچنے کا سوچا تو اس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو شوکت خانم ٹرسٹ کو عطیہ کر دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button